وزیراعظم نے ترکیہ میں پہلا دن کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں میں گزارا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں اپنے پہلے دن کی صبح کا تمام وقت ترکیہ کی کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں میں گزارا۔ انہوں نے ترکیہ کی ممتاز اور بڑی سرمایہ کار، صنعت کار اور کاروباری شخصیات، اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں توانائی، متبادل بالخصوص شمسی توانائی، تعمیرات، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور سالڈویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔پاکستان میں موجود ترکیہ کی کمپنیوں اور پاکستانی کاروباری اداروں کی شراکت داری سے معیشت کے کلیدی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سرمایہ کاری اورجاری منصوبوں کے ذریعے دوطرفہ فوائد اور تعاون بڑھایا جائے گا۔

وزیراعظم نے ترکیہ کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبہ جات میں حصہ لینے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی تاریخی برادرانہ دوستی سے فائدہ اٹھانا چاہیے،  براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے خصوصی سہولیات دے رہے ہیں۔ تجارتی اشیاء کے تاریخی معاہدے کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو وسعت دی جائے ۔ تجارتی اشیاءکا یہ معاہدہ اگست 2022 میں ہوا تھا۔

وزیراعظم نے کوکا کولا سی سی آئی چیف سٹرٹیجی آفس کے، سی ای او کریم یاہی اور آتیلا یرلیکایا سے بھی ملاقات کی۔اس کے علاوہ وزیراعظم سے ترکش کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل حسن یالسین اور چئیرمین دولسار انجینئرنگ عرفان عاقرکی ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے چئیرمین اور صدر ڈیک نیل اولپاک محمد پاک یاتیرم، سنان آک، زورلو گروپ سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چئیرمین احمد البارک گروپ سے بھی ملاقات کی۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف صدر رجب طیب ایرردوان کی دعوت پر ترکیہ میں ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer