بجٹ 2020-21، سیلز ٹیکس میں خصوصی رعایت

بجٹ 2020-21، سیلز ٹیکس میں خصوصی رعایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد معاشی صورتحال کے پیش نظر بجٹ 2020-21میں خدمات کی فراہمی پر عائد سیلز ٹیکس میں خصوصی رعایت دی جائے گی، بورڈ آف ریونیو ہر طرح کے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت مہیا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ پنجاب کی زیرصدارت وزراتی کمیٹی برائے ریسورس موبلائزیشن مالی سال2020-21 کے تیسرے اور آخری اجلاس میں صوبائی وزیر برائے آبپاشی محسن لغاری، وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد، مشیر برائے زراعت عبدالحئی، سیکرٹری فنانس عبداللہ سنبل، ممبر بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو نے صوبائی وزیر کو وصولیوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بورڈ آف ریونیو میں نان ٹیکس وصولیوں کے وسیع امکانات ہیں،غیر قانونی قبضوں، سٹے آرڈرز اور کورٹ کیسز کے مقابلے میں اختیارات کا فقدان مسائل میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

کمیٹی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سینما مالکان کے ساتھ معاملات، کورونا کے دوران ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات، بورڈ آف ریونیو کی استعداد کار میں اضافے کی تجاویز بھی زیر بحث لائی گئیں۔ صوبائی وزیر نے سیکرٹری فنانس کو ہدایت کی کہ ٹیکس محکموں کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کمیٹی کی سفارشات کے ساتھ کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث لائی جائیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer