پاکستان کی معروف اداکارہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

پاکستان کی معروف اداکارہ میں کورونا وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے خود میں کورونا کی تشخیص ہونے کی تصدیق کردی،گزشتہ 2 دن سے معروف اداکارہ کے حوالے سے سوشل میڈیا اور نیوز ویب سائٹس پر کورونا سے متعلق خبریں وائرل تھیں، تاہم اب اداکارہ نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی طبیعت زیادہ اچھی نہیں۔

معروف ٹی وی اداکارہ روبینہ اشرف  میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی، کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد روبینہ اشرف نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا،اس کے علاوہ گھر والوں کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ ہونے کے امکان ہیں۔ڈان امیجز سے مختصر بات کے دوران روبینہ اشرف نے بتایا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی طبیعت بہت زیادہ اچھی نہیں۔

واضح رہے کہ روبینہ اشرف سے قبل معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز سمیت ان کی بیٹی میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کرنے والے اداکار نوید رضا میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، چند روز قبل سوشل میڈیا پر ندا یاسر کی طبیعت انتہائی تشویش ناک ہونے کی افواہیں بھی تھیں مگر اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ایسی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی طبیعت بہتر اور وہ گھر پر ہی ہیں۔

  معروف اداکارہ سکینہ سموں کے حوالے سے بھی خبریں تھیں کہ ان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔تاہم اداکارہ نے خود سے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہونے کے بعد ایک ٹوئٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے چند دن قبل ایک صحافی نے رابطہ کیا اور وہ بار بار ان سے صحت سے متعلق سوالات کیے جا رہے تھے۔

اداکارہ نے کسی صحافی کا نام لیے بغیر ہی بتایا کہ انہوں نے صحافی کو بتایا کہ وہ اپنی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں اور پھر انہوں نے مذکورہ صحافی کا نمبر واٹس ایپ پر بلاک کر دیا جس کے بعد ان کے حوالے سے جھوٹی خبریں شائع ہونا شروع ہوئیں

Sughra Afzal

Content Writer