حسن علی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ حکومت کاپیٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے ستانوے پیسے کی کمی کا اعلان افسوسناک ہے۔
تیل کی قیمتیں معمولی کم کرنے پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نےایکس پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں جنگ سے پہلے کی قیمتوں کے مطابق تیل کی قیمتیں مقرر کی جائیں،حکومت کا فیصلہ افسوسناک ہی نہیں شرمناک اور عوام دشمن ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ حکومت پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی نہ کرکے عوام کے حق پر ڈاکہ مار رہی ہے،یہ سب حکمرانوں کی عیاشیوں اور نااہلی کی وجہ سے ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ ایف بی آر کرپشن کا اڈہ بن چکا ہے،لیوی کے نام پر بھتہ ٹیکس غریب اور مڈل کلاس عوام سے لیا جارہا ہے،ہم اب یہ نہیں چلنے دینگے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزیدکہاکہ اپنا حق لینے کے لیے عوام کو اب سڑکوں پر آنا ہوگا،اگلے 48 گھنٹے میں ملک گیر مظاہروں کا اعلان کریں گے۔