ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حادثات کی روک تھام کیلئے ڈی ٹی اوز کو ایک ماہ کی مہلت

حادثات کی روک تھام کیلئے ڈی ٹی اوز کو ایک ماہ کی مہلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کو ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی.

 ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نےڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کوایک ماہ کاوقت دیا.

 وقاص نذیر  کا کہنا  تھا کہ حادثات کے اوقات،وجوہات،نوعیت اور گاڑیوں کا تجزیہ کرکے اضلاع کو بھجوا دیا ہے،35فیصدحادثات اوورسپیڈنگ اوررف ڈرائیونگ سےپیش آرہے ہیں۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ تر حادثات میں 17سال سے40 سال تک مرد حضرات ملوث پائے گئے ہیں،حادثات پر قابو پانے کیلئےتجزیے کو سامنے رکھ کرہاٹ سپاٹس پر ڈیوٹیاں لگادی گئیں۔