ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعتہ المبارک ، شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

 جمعتہ المبارک ، شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: جمعتہ المبارک اور 8 محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ مساجد، امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ آج شہر میں 476 مجالس اور 84 جلوس برآمد ہوں گے .

 سی سی پی او  بلال صدیق کمیانہ  کا کہنا ہے کہ نمازجمعہ کےاجتماعات کوبھرپورسکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،نماز ِ جمعہ اورمجالس وجلوس کےدوران سکیورٹی الرٹ رہےگی،داخلی وخارجی پولیس چیک پوسٹوں پرسخت چیکنگ یقینی بنائی جائے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ ٹیمیں اہم مقامات کے اطراف مؤثرپٹرولنگ یقینی بنائیں،افسران و جوان الرٹ رہیں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔