ڈائریکٹر کے ایس کاظمی نے صوفی سنگر  رضوی سسٹرز کو متعارف کروا دیا

ڈائریکٹر کے ایس کاظمی نے صوفی سنگر  رضوی سسٹرز کو متعارف کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: ڈائریکٹر کے ایس کاظمی نے صوفی سنگر  رضوی سسٹرز کو متعارف کروا دیا۔ رضوی سسٹرز نے ڈائریکٹر کے ایس کاظمی کے لکھے پانچ  کلام کی ویڈیو مکمل کرالی۔ 

تفصیلات کےمطابق رضوی سسٹرز میں ذوہا،کنزہ،مائرہ اور فروا  شامل ہیں۔ کے ایس کاظمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے ہی نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروایا ہے۔اس بار صوفی سنگر میں رضوی سسٹرز کے ساتھ پانچ ویڈیو مکمل کرلئے ہیں۔ان کا مستقبل بہت روشن ہے اور میں نے جو لکھا ہے ان بہنوں نے اسے خوب نبھایا ہے۔

ایس ڈی پروڈکشن لاہور میں ان ویڈیو کو شوٹ کیا ہے اور ان کو ایک ایک کرکے ریلیز کیا جائے گا۔ کلام کے میوزک ڈائریکٹر وقار حسین،ڈی او پی ایم موسیٰ اور پراجیکٹ حیدر بادشاہ ہیں۔

رضوی سسٹرز کا کہنا تھا کہ کے ایس کاظمی نے ویڈیوز کو بڑی محنت سے بنایا ہے ۔آٹھ سال سے اس فلیڈ سے ہیں اور پہلی بار صوفی کلام پڑھا ہے۔ہمارے ڈائریکٹر اور شاعر کے ایس کاظمی نے بہت خوبصورت کلام لکھا ہے۔