پنجاب پولیس دو اہلکاروں کے قاتل کو اٹلی میں گرفتارکرکےواپس لے آئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ۔مخالف کو قتل اور دو پولیس اہلکاروں کو شہید کرکے فرار ہونے والا خطرناک اشتہاری کو اٹلی سے گرفتارکرکے واپس پہنچا دیا گیا۔

سپیشل آپریشن سیل، سی آئی اے کی ٹیم نے اشتہاری محمد ارشد کو اٹلی میں ٹریس کرکے اکتوبر میں گرفتار کیا۔انٹر پول کی مدد سے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پنجاب پولیس کی ٹیم ملزم کو اٹلی سے لے کر پاکستان پہنچ گئی۔

اشتہاری ملزم محمد ارشد نے 2013 میں پولیس حراست میں اپنے مخالف شہاب دین کو قتل کیا تھا۔ملزم سے فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکاروں گلفان اللہ اور افتخار احمد نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔

اشتہاری ملزم محمد ارشد 10برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا تاہم وہ شناخت بدل کر فرار ہوگیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہار ی کو گرفتار کرکے پاکستان لانے والی ٹیم کو شاباش دی۔