یونان کشتی حادثہ کیس؛ انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Three Human Trafficars arrested, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے یونان کشتی حادثے میں ملوث 3 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

 انسانی سمگلرز کو کھاریاں اور پھالیہ سے گرفتار کیا گیا۔ انسانی سمگلروں نے شہریوں کو بیرون ملک یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے تھے۔ گرفتار ملزمان میں نصر اقبال، رزاق اور طارق محمود شامل ہیں۔ انسانی سمگلر پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث تھے۔

 ملزمان کے خلاف کارروائی متاثرین کے لواحقین کی نشاندہی پر کی گئی۔

 یاد رہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے۔ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے یونان کشتی حادثے میں اب تک 87 مقدمات درج کئے ہیں۔ ایف آئی اے گجرات سرکل نے اب تک 19 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

 واضح رہے بیرون ملک جاتے ہوئے سینکڑوں پاکستانی یونان کے قریب سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔