ڈاکٹر یاسمین راشد نے بیرون ممالک جانیوالوں کی پریشانی دور کردی

ڈاکٹر یاسمین راشد نے بیرون ممالک جانیوالوں کی پریشانی دور کردی
کیپشن: provisional health minister yasmin
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)فائزر ویکسین کی دستیابی سے متعلق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا ٹویٹر پیغام،‏ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سعودی عرب یا مڈل ایسٹ جانے والے افردکیلئے فائزر ویکسین دستیاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ورکنگ ویزہ اور متعلقہ درکار تمام کوائف کے حامل افراد کو فائزر ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے، فائزر ویکسین لگوانے کے لئے لاہور میں میو ہسپتال،راولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال،ملتان میں نشتر ہسپتال اور فیصل آباد میں الائیڈ ہسپتال جاسکتے ہیں،درج کئے گئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں فائزر ویکسین کی وافرخوراکیں پہنچادی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بیرون ملک سفرکر نے والوں کے لئےموڈرناویکسین پنجاب میں متعارف کروا دی گئی، سٹڈی ویزا، ورک پرمٹ اور کاروبار  کے لئےبیرون ملک جا نےوالوں کو مو ڈرنا ویکسین لگے گی، متاثرہ قوت مدافعت کے حامل افراد کو بھی موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔ ذیابیطس، ہائپرٹینشن،کارڈیک، لیورو دیگر بیماریوں کےشکار افراد کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم نےموڈرنا ویکسین لگانےکےاحکامات جاری کر دئیے ہیں، سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ پنجاب کو کل 3 لاکھ مو ڈرنا ویکسین کی ڈوزز موصول ہوئی ہیں، مو ڈرنا ویکسین بیرون ملک سفرکرنیوالےپاکستانیوں کیلئےاستعمال ہوگی۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer