ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلامی ملک کی بڑی اداکارہ نے امیر آدمی کی’’وڈی‘‘ پیشکش ٹھکرا دی

اسلامی ملک کی بڑی اداکارہ نے امیر آدمی کی’’وڈی‘‘ پیشکش ٹھکرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلامی ملک ملائیشیا کی مشہور اداکارہ اور سابق بیوٹی کوئین ایمی نور ٹینی نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک کافی امیر اور بااثر شخص نے انہیں اپنی تیسری بیوی بننے کی پیشکش کی تھی اور اس کیلئے انہوں نے بڑے بڑے وعدے کئے تھے، لیکن انہوں نے اسے صاف انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ اداکارہ ایمی نے یہ انکشاف ملیشیائی کنٹینٹ کریئیٹر صفوان نجری کے پوڈکاسٹ کے ایک ایپی سوڈ میں کیا۔ اس پیشکش میں تیسری بیوی بننے  کے بدلے میں اس شخص نے مجھے ایک بنگلہ، ایک گاڑی، 10 ایکڑ (40,000 مربع میٹر) زمین اور ہر ماہ 50,000 رنگت (تقریباً 11 لاکھ روپے) کی ماہانہ خرچ کی پیشکش کی تھی۔  

یہ کوئی معمولی پیشکش نہیں تھی۔ 2019 میں، جب ایمی 23 سال کی تھیں اور  بیوٹی پیجینٹس (خوبصورتی کے مقابلوں)میں سرگرم طور پر حصہ لے رہی تھیں، تو یہ پیشکش مبینہ طور پر ایک داتوق (ملیشیا میں معزز خطاب) کی جانب سے آئی تھی۔ 

اہم اداکارہ ایمی اور ان کی والدہ دونوں نے اس پر سخت موقف اختیار کیا۔ ایمی نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میری ماں کا جواب کافی سخت تھا۔ وہ مجھے بیچنے والی نہیں تھیں۔ اتنے پرکشش فوائد کے باوجود ایمی نے واضح کہا کہ دولت اور املاک انہیں اکیلے متاثر نہیں کر سکتی ،انہوں نے کہا کہ امیر پارٹنر ہونا صرف ایک بونس ہوگا، ترجیح نہیں۔ تاہم ایمی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جسمانی کشش بھی اہمیت رکھتی ہے۔ اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر وہ آئرن مین جیسا دکھتا ہے تو میں تیار ہوں، لیکن اگر دادا جی جیسا دکھتا ہے تو نہیں۔ ایمی کہتی ہیں کہ وہ خوشی خوشی سنگل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں فی الحال سنگل رہنا پسند کر رہی ہوں۔ میں اپنے والدین کی خدمت کرنا چاہتی ہوں اور حلال طریقے سے پیسہ کمانا چاہتی ہوں۔29 سالہ ایمی نور ٹینی نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ ٹی وی ہوسٹ اور کارپوریٹ ایونٹ ہوسٹ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ  بیوٹی سیلون اور سپا  کا کاروبار بھی چلاتی ہیں۔