ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوباڑو: شرپسند عناصر نے تالاب میں زہرڈال دیا، سینکڑوں مچھلیاں ہلاک

 اوباڑو: شرپسند عناصر نے تالاب میں زہرڈال دیا، سینکڑوں مچھلیاں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شیرباز: اوباڑو کے نواحی گاؤں محمد بخش چاچڑ میں شرپسند عناصر نے حقنواز بھٹو کے مچھلی کے تالاب میں زہر ڈال دیاتالاب کا پانی زہریلا ہونے کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں.

پولیس کے مطابق اوباڑو کےنواحی گاؤں محمد بخش چاچڑ میں شرپسند عناصر نے حقنواز بھٹو کے مچھلی کے تالاب میں زہر ڈال دیا، تالاب کا پانی زہریلا ہونے کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔

تالاب مالک کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے زہر ڈالنے کے باعث تمام مچھلیاں مر گئیں، مچھلیوں کی ہلاکت سے لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے، تالاب مالک نے واقعے میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔