شدید دھند کے باعث موٹروے تمام قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی

 شدید دھند کے باعث موٹروے تمام قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: موٹروے ایم 1 شدید دھند کی وجہ سے تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ 
ترجمان موٹروے پولیس  کے مطابق موٹروے ایم 1 پشاور سے اسلام آباد تک، سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے چکدرہ تک،  ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے جھاری کس تک، ایم 14 ہکلہ سے فتح جنگ تک شدید دھند کی وجہ سے تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ  موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے،  شہریوں سے درخواست ہے کہ  دھند کہ اوقات  میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے  دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں، 

گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور  اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے  زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔