وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا،  6ہفتے کی ریکارڈ مدت میں پی آئی سی کی ایمرجنسی مکمل، 50 بیڈز کا اضافہ کردیا گیا۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے نئی ایمرجنسی کی اپگریڈیشن مکمل ہونے پر پی آئی سی کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے  سٹیٹ آف دی آرٹ نئی ایمرجنسی کا افتتاح کر دیا۔ 
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈ ہونے والی ایمرجنسی کا تفصیلی دورہ کیا، محسن نقوی نے دل کے مریضوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا، ساتھ ہی آئی سی یو،ایکو روم و دیگر سہولتوں کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نئے بیڈز کا معیار چیک کیا۔ دورے کے دوران محسن نقوی نے خصوصی افراد کے لئے مخصوص واش رومز بنانے کی ہدایت کی۔ 
وزیر اعلیٰٗ نے استقبالیہ پر مریضوں کی آمد سے علاج تک کے نئے نظام کا بھی مشاہدہ کیا، انہوں نے کوریڈور سے ملحقہ جگہ پر مزید پودے رکھنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے ایمرجنسی میں فراہم کردہ جدید سہولتوں کو سراہا۔

 پی آئی سی ایمرجنسی کا افتتاح کرتے کے بعد وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم دن رات ایک کرکے کام کررہی ہے، مختلف منصوبوں میں میڈاِن پاکستان مصنوعات کا استعمال کررہے ہیں، پی آئی سی کا نظام مزیدبہتر کرنے کیلئے کام جاری ہے، پی آئی سی کے تیسرے فلور پر کام جاری ہے، فرینڈزآف پی آئی سرائے بھی بنا کردے رہے ہیں، پی آئی سی کی پرانی تصویریں بھی دیکھیں اور اب بھی دیکھ لیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ دیگرشہروں کے ہسپتالوں کو بھی بہترکرنے پر کام کررہے ہیں، ڈبل کام کرنے والےڈاکٹرز اور انتظامی عملے کو کریڈٹ جاتاہے، جہاں جہاں ہسپتالوں میں کام ہورہاہے،انشاءاللہ مکمل کرکے جائیں گے، پنجاب کے 16بڑے ہسپتالوں میں کمپیوٹرائزڈسسٹم لارہے ہیں، ایک ہی پرچی جس بھی ہسپتال میں لیجائیں گے،وہاں سارا ریکارڈآن لائن ہوگا،  ڈاکٹرز،نرسزسے درخواست کی ہے کہ بنادیاہے،خیال رکھنا آپ کا کام ہے۔ امید ہے کہ آنے والی حکومت اور انتظامیہ چیزوں کا خیال رکھیں گے۔ 
محسن نقوی نے کہا کہ نرسزکی اگرالیکشن ڈیوٹی لگی ہے تو اس کاجائزہ لیتے ہیں، جو بھی ہم نے مرمت کرائی،ہرہسپتال میں معیار ایک ہی جیسا رکھاہے، دیگرشہروں میں سہولیات دے کرلاہورکے ہسپتالوں سے دباؤ کم کررہے ہیں، بیڈ ہو یا نہ ہو ہمارے ڈاکٹرہرآنے والے مریض کو چیک کرتے ہیں، جناح ہسپتال کی بہت بری حالت تھی،ہم نے چیزوں کو بہترکیا ہے۔ ابھی تک کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، ہم ڈبلیوایچ او کیساتھ کوروناکے حوالے سے رابطے میں ہیں۔ خدانخواستہ کورونا کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ہماری مکمل تیاری ہے۔ مصنوعی بارش کے حوالے سےہماری ٹیم الرٹ ہے،  مطلوبہ مقدار میں بادل اگر دستیاب ہوئے تو بارش ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ ،دوروں سے کام ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا، یہاں مریضوں کا ریکارڈ جدید ترین کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھا جائے گا۔