ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں پر پابندی عائد

New Admission Banned in PhD and MPhil
کیپشن: New Admission Banned
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، کالجوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں پر پابندی عائد کر دی گئی، کالجوں میں ہونے والے داخلے غیر قانونی تصور ہوں گے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگریوں کی کوالٹی کو برقرار رکھنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ کالجوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایچ ای سی نے الحاق شدہ کالجوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے الحاق شدہ کالجوں کو داخلوں سے روک دیا گیا ہے۔

ایچ ای سی الحاق شدہ کالجوں اور اداروں کی ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرے  گی۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں سے الحاق شدہ کالجوں میں داخلوں پر سٹوڈنٹس الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ایچ ای سی نے واضح کر دیا ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلے غیر قانونی تصور ہوں گے اور طلباء ان کالجوں میں داخلوں سے گریز کریں۔