ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ اور پنجاب پولیس کا مشترکہ آپریشن، انعام یافتہ بدنامِ زمانہ ڈاکووں نےسرنڈر کر دیا

سندھ اور پنجاب پولیس کا مشترکہ آپریشن، انعام یافتہ بدنامِ زمانہ ڈاکووں نےسرنڈر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سندھ اور پنجاب پولیس نے خطرناک ڈاکوئوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انعام یافتہ بدنامِ زمانہ ڈاکو جمیل اندھڑ اور ابراہیم شر نے کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق انعام یافتہ بدنامِ زمانہ ڈاکو جمیل اندھڑ اور ابراہیم شر نے ایس ایس پی رحیم یار خان عرفان سموں کے سامنے سرنڈر کر دیا۔  پنجاب حکومت کی جانب سے جمیل اندھڑ اور ابراہیم شر کے سروں کی قیمت 50،50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ کچہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے،آخری ڈاکو کے سرنڈر تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔