فریحہ بتول،ارباز خان:کئی دہائیوں بعدبسنت کےتہوارکی بحالی پرشہربھرمیں خوشی وجوش و خروش کی فضاقائم ہے،شہرکےمختلف علاقوں میں بسنت کےروایتی رنگ نمایاں ہیں،ہرطرف پتنگیں، جھنڈیاں اور سجاوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔
پنجاب حکومت نےاہم شاہراہوں اورعمارتون کورنگ برنگی پتنگوں سےسجادیا،عوام بسنت کی بحالی پرجوش اورحکومت کے اس اقدام کوثقافتی ورثےکی واپسی قراردےرہی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے،ٹریفک کنٹرول، ہنگامی طبی سہولیات اور قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہتہوار کو محفوظ، منظم اور ذمہ دارانہ انداز میں منایا جائے۔ بسنت کی بحالی سے نہ صرف ثقافت کو فروغ ملے گا ، سیاحت و مقامی کاروبار کو بھی فائدہ پہنچنےکی توقع ہے۔
دوسری جانب بسنت کے رنگ بکھرنے میں دو دن باقی ہیں، وقت کم اور مقابلہ سخت ہے،گڈی ڈور کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر مختلف مقامات پر ڈور بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈور بنانے والوں کیلئے بڑھتی ہوئی مانگ پر پورا اترنا مشکل ہو گیا۔خریدار پائیدار اور مضبوط ڈور کی تلاش میں خوار ہو رہے ہیں جبکہ بڑھتی قیمتوں سے بھی پریشان ہیں۔
ڈور کی طلب زیادہ ہونے کے باعث ڈور بنانے والوں کو مشکلات ہے۔