قیصر کھوکھر:حکومت پنجاب نے بسنت پر دو چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
تقریبا دو دہائیوں کے بعد بسنت کی اجازت ملنے کے بعد لوگوں میں بہت جوش و خروش پایاجاتا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کی خوشی کو دوبالا کرنے کے لئے حکومت پنجاب نے بسنت کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چھ اور سات فروری کی عام تعطیل ہوگی۔تمام ادارے دفاتر اور محکمے بند ہونگے۔