ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیند میں خلل آنے پر سفاک ملازمہ کا نومولود پر تشدد

نیند میں خلل آنے پر سفاک ملازمہ کا نومولود پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نومولود  بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے بائث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3ماہ کے بچےپر نکالتی رہی جس کی  فوٹیج سامنے آگئی۔

بچے کو طبیعت بگڑنے پر والدین نے ہسپتال منتقل کیا۔
ملازمہ والدین کے گھر سے جانے پر گھر سے نقدی،زیورات چوری کر کے فرار ہوگئی۔ نومولود کے والدین نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو بچے پر تشدد کا انکشاف ہوا۔
فوٹیج  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  ملازمہ نومولود کے رونے پر تشدد کرتی رہی، ملازمہ نے بچے کے چہرے پر کپڑا رکھ کر سانس بند کرنے کی کوشش کی اور بچے کے چہرے پر تھپڑ برساتی رہی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔