شہر میں ہونیوالی بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر

شہر میں ہونیوالی بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : شہر میں ہونیوالی بارش کی وجہ سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا۔ 

لیسکو کمپنی کے شہر میں 73 فیڈرز سے تاحال بجلی کی فراہمی معطل ہے، فیڈرز ٹرپ ہونے سے لاکھوں صارفین بجلی کی سپلائی سے محروم ہو گئے۔ نارتھ سرکل میں 20 جبکہ سنٹرل سرکل میں سولہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، ایسٹرن سرکل میں 25 جبکہ ساؤتھ سرکل میں 12 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔   

لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث ٹرپ ہونیوالے فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے۔ لیسکو کی ٹیمیں فیلڈ میں مصرف عمل ہیں جلد بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔