سمن آباد موڑ، ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کرنیوالے 3ملزمان گرفتار 

سمن آباد موڑ، ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کرنیوالے 3ملزمان گرفتار 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابدچودھری)سمن آباد موڑ کے قریب دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کرنیوالے 3ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔

ٹریفک وارڈن سردار نے موٹرسائیکل پر سوار 3ملزمان کو ٹریفک کی خلاف ورزی پر روکا تھا،ملزمان نے بحث و تکرار کے بعد فائرنگ کردی ،جس سے ٹریفک وارڈن بال بال بچا تھا۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کے واقعہ پر نوٹس لیا تھا۔
ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ارسلان، احسان عرف زین اور غلام حسین عرف سونو شامل ہیں۔سیف سٹی کیمروں، سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔