پولیس کے کانسٹیبل نے محبوبہ کو قتل کر کے خودکشی کر لی ۔ 

پولیس کے کانسٹیبل نے محبوبہ کو قتل کر کے خودکشی کر لی ۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:  پولیس کے کانسٹیبل نے محبوبہ کو قتل کر کے خودکشی کر لی ۔ 

 کانسٹیبل اور اس کی محبوبہ کی موت کا واقعہ لاہور کے تھانہ سمن آباد کی حدود میں ہوا۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔

یہ واقعہ دوسرا گول چکر کے قریب پنج پیر روڈ پر پیش آیا، جہاں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل اسد نے فائرنگ کر کے 34 سالہ عالیہ مبشر کو قتل کر دیا  اور  بعد میں اپنے سر میں بھی گولی مار کر خودکشی کر لی ۔

 پولیس کے مطابق مقتولہ عالیہ مبشر 4 بچوں کی ماں اور جاوید مارکیٹ اچھرہ کی رہائشی تھی ۔  پولیس کانسٹیبل اسد سی آئی اے پولیس میں تعینات تھا اور  کرائے کے کمرہ میں مقیم تھا ۔ 

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کانسٹیبل اسد کے کمرہ میں پیش آیا ۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد  جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق کسی بات پر مشتعل ہو کر کانسٹیبل اسد نے پہلے اپنی محبوبہ کے منہ پر گولی ماری جس سے وہ موقع پر  ہلاک ہو گئی، پھر اس نے  اپنی کنپٹی پر پستول رکھ کر گولی چلا دی جس سے وہ خود بھی ہلاک ہو گیا۔