ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسروں کے تقرروتبادلے

پولیس افسروں کے تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : آئی جی پنجاب انعام غنی نے 21افسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
 
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئےفاروق سلطان کو ایس ڈی پی او چینیوٹ تعینات کیا ہے، جبکہ ریاض حسین کی خدمات پنجاب کانسٹبلری فاروق آباد کے سپرد کر دی گئی ہیں۔خالد اسلم کو ایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں،اور ہاشم وئیر کو ایس ڈی پی او ظفروال تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ عطیہ ناہید ، اصغر علی اور اسد اللہ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کےسپرد کی گئی ہیں۔شاہد رشید ڈی ایس پی اولڈ انارکلی لاہور ، فتح احمد ایس ڈی پی او لوئر مال تعینات کئے گئے ہیں ۔

غلام عباس ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا ، وحید اسحاق ڈولفن اسکواڈ لاہور سول لائنزتعینات ہوئے ہیں۔زیارت علی ڈی ایس پی لیگل ننکانہ صاحب ، غلام دستگیر ڈی ایس پی چونیاں قصور ،قیصر محمود ایس ڈی پی او فیروز والہ شیخوپورہ ، ضیا الحق ایس ڈی پی او صدر اوکاڑہ ،ظفر اقبال ایس ڈی پی او رینالہ خورد اوکاڑہ اور عظمت حیات کو ایس ڈی پی او کہوٹہ راولپنڈی تعینات کر دیا گیاہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer