ویب ڈیسک: پشاور میں چوری ہونے والی ٹک ٹاک اسٹار بلی مل گئی، بلی کو چوری کرنےکے بعد فروخت کردیا گیا تھا، دس روز قبل پھندو پولیس نے بلی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو سے چوری ہونے والی ٹاک ٹاک اسٹار بلی برامد کر لی گئی، بلی کو چوری کے بعد فروخت کر دیا گیا تھا۔دس روز قبل پھندو پولیس نے بلی گمشدگی کی رپورٹ درج کی تھی مالک کا کہنا ہے رشین بلی کی قیمت لاکھوں میں ہے، چوری کے بعد فقیر آباد کے رہائشی نے پندرہ ہزار روپے میں بلی خرید لی تھی۔