ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کے وار ، مزید 8 افراد میں وائرس کی تصدیق

ڈینگی کے وار ، مزید 8 افراد میں وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملتان میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے شبہ میں 11 مریض لائے گئے ۔ نشتر ڈینگی وارڈ میں 18 مریض زیر علاج ہیں، شہباز شریف ہسپتال میں 8 جبکہ ساوتھ سٹی ہسپتال میں 5 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں۔ 

علاوہ ازیں پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔