ویب ڈیسک : طلباء کو پریشانی سے بچنے کیلئے ایک ہفتے میں بنوانے اور ہیلمٹ خریدنے کی ہدایت کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں سی پی او صادق ڈوگر اور سی ٹی او کاشف اسلم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسکول اور کالج کے طلباء کے چالان سے بچانے کے لیے ٹریفک آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔
سی پی او صادق ڈوگر نے بتایا کہ طلباء کو ایک ہفتے کے اندر موٹر سائیکل لائسنس بنوانے اور ہیلمٹ خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک سینٹرز میں رات تک لائسنس بنانے کا عمل جاری ہے تاکہ شہریوں کو سہولت مل سکے۔
سی ٹی او کاشف اسلم نے کہا کہ ٹریفک قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں، جن کے تحت خلاف ورزی پر جرمانوں اور سزاؤں میں اضافہ کیا گیا ہے۔