(عثمان الیاس)سیشن کورٹ دوست لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم نبیل کی درخواست ضمانت پر فریقین سے دلائل طلب کر لیے۔
ایڈیشنل سیشن رائے یاسین شاہین نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔عدالت میں پراسیکیویشن کی جانب سے موقف پیش کیا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا.اپلوڈ کی جانے والے نازیبا تصاویر فائل کا حصہ ہیں.
ملزم نے دوست لڑکی کی عزت کو پامال کیا.متاثرہ لڑکی معاشرے میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی.عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم جاری کرے۔