(علی رضا ) لاہور پر سموگ کے سائے گہرے ہوگئے، ائیر کوالٹی انڈکس 350 ریکارڈ ،صبح اور شام کے اوقات میں دھند میں اضافہ بھی ہوگیا، سموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ بھی کم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایک بار پھرآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آگیا۔ گرد آلود فضا نے شہریوں کے لیے مسائل پیدا کردیے۔ صبح اور شام کے اوقات میں دھند کے ساتھ گرد نے بھی شدت اختیار کرلی۔ ائیر کوالٹی انڈکس 350 تک پہنچ گیا ہربنس پورہ، مزنگ، ڈیفنس، بند روڈ،سندر انڈسٹریل سٹیٹ آلودہ ترین علاقوں میں شامل ہوگئے۔ ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشیں ہونگی دسمبر کے آخری ہفتے میں دھند میں آضافہ کے ساتھ سموگ بھی بڑھے گی۔