ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہدائے پولیس کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ، خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی :وزیرِ داخلہ محسن نقوی

شہدائے پولیس کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ، خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی :وزیرِ داخلہ محسن نقوی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیامِ امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکار قوم کے حقیقی ہیروز ہیں۔

اپنے خصوصی پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں اور ان کی لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کی خدمات قابلِ فخر ہیں اور دہشت گردی و جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس نے بے مثال جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ شہدائے پولیس کی عظیم قربانیاں وطن کے امن، استحکام اور عوام کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

محسن نقوی نے اس موقع پر شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور شہداء کے خاندانوں کی عزت، فلاح و بہبود اور ہر ممکن معاونت ریاست کی ذمہ داری ہے۔