عاطف ڈوگر: فیروزوالہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میاں کالونی ڈوگر چوک میں ایک اور حوا کی بیٹی مبینہ سسرالیوں کے ظلم کا شکار, فیروزوالہ شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ شوہر بیوی کو 4 دن قبل صلح کے بہانے سے گھر لے کر گیا تھا، خاتون کی شناخت 22 سالہ انعم سے ہوئی خاتون 2 بچوں کی ماں ہے۔
بہو کی جان لینے کے بعد سسرالیوں نے خاتون کے گھر والوں کو طبی موت کا بتایا۔
خاتون کے گھر والوں نے جب لڑکی کو اپنے گھر لا کر چیک کیا تو اس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔
خاتون پر تشدد کے نشانات دیکھ کر گھر والوں نے 15 پر کال کی تو پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لاش کو پوسٹماٹم کے لئے بھیج دیا۔