ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت عارف علوی نے الیکشنز ( دوسری ترمیم) بل 2023 کی منظوری دی جس کا مقصد الیکشن ایکٹ 2017  میں ترمیم کرنا ہے۔اس کے علاوہ صدر مملکت نے پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ بل 2023  کی بھی منظوری دے دی جس کا مقصد پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ کا قیام ہے جب کہ صدر عارف علوی نے پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی بل 2023 کی بھی منظوری دی جس کا مقصد ائیر پورٹس کے بہتر انتظام، آپریشن اور ترقی ہے۔

اس بل کا مقصد ائیر ٹرانسپورٹ خدمات میں بہتری کے لیے پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کا قیام ہے۔ صدر مملکت نے تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔

سینیٹ میں ایک اور بل منظور

دوسری جانب سینیٹ نے پریس، نیوز پیپر، نیوز ایجنسیز اینڈ بکس رجسٹریشن ترمیمی بل منظور کر لیا جب کہ گنز اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کے قیام کا بل بھی سینیٹ نے منظور کرلیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer