ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب بم دھماکا

Jamshoro Blast
کیپشن: Jamshoro Blast
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) جامشورو  کے علاقے کوٹری میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا، دھماکے میں بم نصب کرنے والا مارا گیا۔

پولیس کے مطا بق   کوٹری سائٹ ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب دھماکا ہوا،  بم کو سڑک کنارے نصب کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ بم پھٹ گیا، جس سے بم نصب کرنے والا شخص ہلاک ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ ،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم  ریموٹ کنٹرول الیکٹرک ڈیوائس سے منسلک تھا۔