ملک میں کرونا سے 4 مریض جان کی بازی ہار گئے

Corona virous
کیپشن: Corona virous
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک میں کرونا انفیکشن سے مزید 4 افراد    جان کی بازی ہار گئے   ۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 789 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس سے مزید چار مریض انتقال کر گئے۔ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 21 ہزار 741 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 3.63 فی صد رہی۔

ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔