ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، لاہور سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار

تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، لاہور سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)القاعدہ کی باقیات ، شہر پر خطرہ منڈلانے لگا، القاعدہ سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں سمیت چار دہشت گرد لاہور سے گرفتار کرنے کا سی ٹی ڈی کا دعویٰ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے جس میں لاہور سے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں محمد فرحان ، محمد ارشد اور مظہر عباس شامل ہیں جو حکومتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

اسی طرح تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عطاالرحمان کو بھی لاہور سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے چندہ جمع کرنے والی رسیدں اور ممنوعہ لڑریچر برآمد کیا گیا،سی ٹی ڈی کے مطابق مختلف کاروائیوں میں سرگودھا اور میانوالی سے مختلف کالعدم تنظیموں کے بارہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا

M .SAJID .KHAN

Content Writer