راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے فحش فلمیں برآمد

راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے فحش فلمیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ  شلپا شیٹھی ان دنوں شوہر کی گرفتاری کی وجہ سے کافی پریشان ہیں، پولیس نے چھان بین کرتے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سےفحش فلمیں برآمد کرلیں.

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا، فحش فلموں میں گرفتار شوہر راج کندرا اور اداکارہ کے اہلخانہ کو لوگوں کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، راج کندرا  سے پولیس کی تحقیقات جارہی ہیں،ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے چھان بین کرتے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 فحش فلمیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ میں  راج کندرا کے کیس کی سماعت ہوئی،ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے عدالت  کو بتایا کہ  راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 فحش فلمیں برآمد کی گئی ہیں جب کہ ان کا  کلاؤڈ اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے، راج کندرا ایپلی کیشن ہاٹ شاٹس کو ممبئی کے ایک آفس سے چلارہے تھے۔

کرائم برانچ حکام نے مزید بتایا کہ لیپ ٹاپ سے برآمد پریزنٹیشن میں فنانشل پراجیکٹس کے علاوہ مارکیٹنگ کی حکمت عملی کی تفصیلات موجود ہیں جب کہ لیپ ٹاپ سے مبینہ طور پر جنسی مواد کے سکرپٹ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شوہر کی گرفتار کی وجہ سے شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی تھی، اداکارہ نے لکھا کہ  ’گزشتہ چند دن ہمارے لیے بہت مشکل رہے، اس دوران ہمیں افواہوں اور الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔‘

’میڈیا اور میرے چاہنے والوں سمیت کافی لوگوں نے مجھے اور میرے خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا’اس کیس سے متعلق میرا کوئی بھی موقف سامنے نہیں آیا اور میں اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز ہی کروں گی کیونکہ یہ کیس ابھی عدالت میں ہے۔‘

 مداحوں سے اپیل کی کہ وہ جھوٹے بیانات کو ان سے منسوب کرنے سے باز رہیں،اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے ممبئی پولیس اور اپنی عدالتوں پر مکمل اعتبار ہے اور یقین ہے کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ضرور ملے گا۔‘

پوسٹ کے آخر میں انہوں نے درخواست کی کہ میڈیا اور مداح ان کی اور ان کے بچوں کی نجی زندگی کا احترام کریں، کوئی بھی بات تصدیق کے بغیر شیئر نہ کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer