عدالت نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کو بڑا ریلیف دیدیا

Hassan Niazi
کیپشن: Hassan Niazi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) نواب اکبر بگٹی کی بیوہ سے لڑائی جھگڑے کا معاملہ، سیشن کورٹ نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 7 اگست تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج ملک مشتاق نے حسان نیازی کی جانب سے دائر کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں حسان نیازی پیش ہوئے، انکی جانب سے 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے گئے، عدالت نے عبوری ضمانت میں 7 اگست تک توسیع کرتےہوئے پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ، ملزم کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں لڑائی جھگڑے اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے، کمرہ عدالت میں مخالف فریق سے لڑائی کرنے پر حسان نیازی کیخلاف نواب اکبر بگٹی کی بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer