پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی شکایات سنی گئیں

PTI
کیپشن: PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی شکایات بھی سنی گئیں، وزیر اعظم ہاؤس نے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹیوں کو مزید فعال کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم ہاؤس نے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹیوں کو مزید فعال کرنے کی ہدایت کر دی ہے، پنجاب حکومت نے ضلع کی سطح پر انتظامیہ اور عوامی نمائندوں پر کمیٹیاں قائم کر رکھی ہیں۔ مذکورہ کمیٹیوں میں پی ٹی آئی کی ارکان اور ٹکٹ ہولڈرز اور ڈی سیز و ڈی پی اوز شامل ہیں۔

  وزیراعظم ہاؤس نے ڈی پی اوز اور ڈی سیز کو عوامی نمائندوں کی بات سننے اور ان کے کام کرنے کی ہدایت کی ہے، پنجاب حکومت نے تمام ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو ہفتہ وار عوامی نمائندوں کیساتھ اجلاس کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت کے ارکان نے شکایت کی تھی کہ ضلعی انتظامیہ ان کی بات نہیں سنتی، جس سے حلقوں میں پی ٹی آئی کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، اس کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

Sughra Afzal

Content Writer