ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان زیادتی کی شکار خواتین کے حق میں بول پڑیں،اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ جب تک کوئی قانون نہیں ہوگا خواتین زیادتی کا شکار رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں، پاکستان شوبز انڈسڑی میں کمال اداکاری کی بدولت ان کے آج لاکھوں فینز ہیں اور حیرت کی بات یہ کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی ان کے مداح موجود ہیں، خواتین پر گھریلو تشدد سے متعلق بل پاس کروانے سے متعلق ماہرہ خان کا بیان سامنے آگیا۔ اداکارہ ماہرہ خان نے گھریلو تشدد سے متعلق بل پاس کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ کرم اب گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے بل پاس کروائیں، جب تک کوئی قانون نہیں ہوگا، تب تک خواتین زیادتی کا شکار رہیں گی۔ معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب احتساب ہونا بہت ضروری ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان کے پاکستان سمیت بھارت میں بھی بڑی تعداد میں مداح پائے جاتے ہیں، ماہرہ خان نے بھارتی فلم انڈسٹری میں لیجنڈری اداکار شاہ رخ خان کے مدِ مقابل فلم میں اپنی جاندار اداکاری اور خوبصورت اداؤں کے سبب سرحد پار بھی کافی داد وصول کی تھی.
View this post on Instagram