طاہر جمیل:ڈی سی لاہور نے رائیونڈ میں اجتماع کے دوسرے روز مرکز کا دورہ کیااورلاکھوں شرکاء کیلئےٹریفک کی روانی، سکیورٹی اور صفائی کے جامع انتظامات کا جائزہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نےشوریٰ ارکان سے ملاقات بھی کی اور مرکز کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئےمزید تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ اجتماع کی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل، اے سی رائیونڈ بھی اُن کے ہمراہ تھے، واضع رہے کہ انتظامیہ نے اجتماع کے اطراف میں میڈیکل کیمپ اور ایمرجنسی سروسز ہائی الرٹ کی ہوئیں ہیں،