وقاص احمد: نواب ٹاؤن کے علاقے میں 13 سالہ کار ڈرائیور نے ٹی ایم اے کے ملازم کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں کم سن ڈرائیور نے سرکاری ملازم کو کچل ڈالا، پولیس نے ڈرائیور عبداللّٰہ طارق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث حادثہ ویلنشیا گول چکر کے قریب گزشتہ رات پیش آیا ۔
45 سالہ ٹی ایم اے کا بدقسمت ملازم ارشد بھٹی اپنی ٹیم کے ہمراہ فارم ہاؤس پر چھاپے کے لیے گیا تھا، تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے پر کھڑے ارشد پر چڑھ گئی، پولیس نے تعاقب کرنے کم سن ڈرائیور اور گاڑی کو پکڑا۔ پولیس نے کم سن بچے کے خلاف ،بغیر لائسنس گاڑی چلانے اور اوورسپڈنگ کی دفعات کا مقدمہ درج کیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ کم سن نوجوان پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن رائیونڈ روڈ کا رہائشی ہے۔