سٹی42: ضلع کونسل میانوالی کے چارسوساٹھ ملازمین کو27 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے پراظہاربرہمی کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات، فنانس اورہاؤسنگ کوسولہ اپریل کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے میانوالی کے محمد اکبر سمیت دیگرکی درخواستوں پر سماعت کی، درخواستگزاروں نے موقف اختیارکیا کہ ڈسٹرکٹ کونسل میانوالی میں تعینات ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کےترمیمی ایکٹ کےبعد2017 سے تنخواہیں ادانہیں کی گئیں، 41 ڈیلی ویجیزاور47 مستقل ملازمین کو27 ماہ کی تنخواہیں ادانہیں کی گئیں۔
افسران کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے درخواستیں دیں لیکن شنوائی نہیں ہورہی، درخواستگزاروں نے استدعاکی کہ عدالت حکومت کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایاکہ تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سمری محکمہ خزانہ کوبھجوادی گئی ہے، سیکرٹری خزانہ کی منظوری ملتے ہی تنخواہوں کی ادائیگیاں کردیں گے۔