ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

 عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.04 فیصد اضافے کے بعد 95.67 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

 عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد امریکی خام تیل 0.21 فیصد اضافے سے 91.20 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

 دوسری جانب اماراتی مربن خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، مربن خام تیل 0.05 ڈالر کی کمی کے بعد 106.10 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی اور قیمتوں کو متاثر کر رہی ہے، جس کے باعث عالمی آئل مارکیٹ میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان برقرار ہے۔