ٹیلی گرام کے کئی نئے فیچرز متعارف کرا دیے گئے  

ٹیلی گرام کے کئی نئے فیچرز متعارف کرا دیے گئے  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)واٹس ایپ کی مقبولیت میں کمی کے بعد اچانک مقبول ہونے والی میسجنگ ایپ میں بے شمار نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نئے ورژن میں مزید فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ ان فیچرز میں فارورڈنگ میسجز کے لیے مزید آپشنز اور چینلز کے درمیان سوئچ کرنے کا ایک شارٹ کٹ قابل ذکر ہے۔

سروس کی جانب سے کلب ہاؤس جیسے وائس چینلز سپورٹ بھی فراہم کی جارہی ہے اور یہ سب جون 2021 میں گروپ کالنگ فیچر کو متعارف ہونے کے بعد ہوا۔ٹیلی گرام ایپ کا ورژن 8.0 اب آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے جس میں لائیو اسٹریمز کے ویورز کی تعداد کی حد کو ختم کردیا گیا ہے، اس سے قبل یہ تعداد ایک ہزار تک محدود تھی۔