پنجاب حکومت اپنے اداروں کے ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانا بھول گئی

vaccination
کیپشن: vaccination
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)دوسروں کو کورونا ویکسین کا درس دینے والی پنجاب حکومت کے اپنے ادارے میٹرواورنج اسٹیشن کاسکیورٹی عملہ نان کورونا ویکسینیڈ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق  دوسروں کو کورونا ویکسین لگوانے کا درس دینے والی پنجاب حکومت اپنے اداروں کے ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانا بھول گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار سیدہ تہنیت بخاری نے میٹرواورنج ٹرین سٹیشن ڈیرہ گجراں کا دورہ کیا تو سکیورٹی عملہ ہی  نان ویکسنیڈ نکلا،مسافروں سے ویکسینیشن بارے پوچھ گچھ کا کوئی نظام ہی سرے سے موجود نہیں۔ بارا گجراں اورنج ٹرین سٹیشن پر آنے والے مسافروں کی بھی ویکسنیشن چیکنگ نہیں کی جارہی تھی۔
اے سی شالیمار سیدہ تہنیت بخاری کی ہدایت پر مسافروں کی ویکسنیشن چیکنگ شروع کردی گئی اور سٹیشن ماسٹر نے اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری کو کل عملے کو ویکسین لگوانے کی یقین دہانی بھی کرائی گی۔