ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماضی کی ناقص پالیسیز کے باعث لوگ صاف پانی سے محروم ہیں، وفاقی وزیر آبی وسائل

ماضی کی ناقص پالیسیز کے باعث لوگ صاف پانی سے محروم ہیں، وفاقی وزیر آبی وسائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  ماضی کی ناقص پالیسیوں کے سبب لوگ آج صاف پانی سے محروم ہیں، وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی کی سابق حکمرانوں پرتنقید، صوبوں اور وفاق میں مکمل اشتراک مسئلہ کا حل قرار دیدیا

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیرآبی وسائل  چودھری مونس الٰہی نےٹویٹ کرتے ہوئےلکھا کہ ‏ماضی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان کےشہروں اور70 فیصد دیہات کے بیشترعوام پینے کےصاف پانی سے محروم ہیں، ملک میں 30 فیصد اموات اسی وجہ سے ہورہی ہیں، اور40 فیصد امراض بھی آلودہ پانی کے باعث پھیل رہے ہیں، صوبوں اور وفاق میں مکمل اشتراک ہی ان سنگین مسائل کے سدباب کا موئثر ترین حل ہے۔

  چودھری مونس الٰہی نے19جولائی 2021 کو  بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایاتھا، صدر مملکت عارف علوی نے ان سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ مونس الٰہی 2018 میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے جبکہ وہ اس سے پہلے 2008 سے 2018 تک مسلسل دو مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔ وہ 2013 سے 2018 تک پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر تھے۔