پاسپورٹ کے اجراء اور تجدید کا طریقہ کار تبدیل

پاسپورٹ کے اجراء اور تجدید کا طریقہ کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وزارت داخلہ نے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے پاسپورٹ فارم کی تصدیق کے اختیارات والدین کے سپرد کر دیئے، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے تمام ریجنل دفاتر میں مراسلہ ارسال کر دیا۔

وزارت داخلہ نے بچوں کے پاسپورٹس کے اجراء اور تجدید کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی ہے، بچوں کے والدین اور سرپرست کو پاسپورٹ فارم کی تصدیق کرنے کا اختیار دیدیا گیا ہے، اس سے قبل والدین کو 18 سال سے کم بچوں کے فارم کو گزیٹڈ آفیسر سے تصدیق کروا نا ہوتی تھی۔

مراسلے کے مطابق بچوں کے پاسپورٹس کے تجدید پر والدین اور سرپرست تصدیق کر سکیں گے، ایف آر سی اور سمارٹ کارڈ کے حامل بچوں کے والدین پاسپورٹ کے اجراء فارم کی تصدیق بھی کر سکیں گے، والدین کی سہولت کیلئے بچوں کے پاسپورٹس کی پالیسی کو تبدیل کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے تمام دفاتر کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer