ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں بڑھتے ٹریفک حادثات؛ ٹریفک پولیس کی اضافی نفری طلب

شہر میں بڑھتے ٹریفک حادثات؛ ٹریفک پولیس کی اضافی نفری طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہرمیں بڑھتے ٹریفک حادثات باعث تشویش بڑھ گئی ،  ٹریفک پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ۔
پنجاب کے مختلف اضلاع سے 3ماہ کے لئے 291 ٹریفک اسسٹنٹ طلب کئے گئے،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید ندیم عباس نے 29 ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا۔
مختلف اضلاع سے ٹریفک اسسٹنٹس کو 5 اکتوبر تک لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ، ٹریفک اسسٹنٹس کیپٹن مبین شہید ٹریفک پولیس لائنز مناواں میں رپورٹ کرینگے۔
ٹریفک اسسٹنٹس 6 اکتوبر 2025 تا 6 جنوری 2026 لاہور میں فرائض انجام دینگے،سی ٹی او لاہور آنیوالے اہلکاروں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کے ذمہ دار ہونگے،ٹریفک اسسٹنٹس کو رہائش، کھانا اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات دی جائیں گی۔
بہاولپور سے 15، بہاول نگر سے 9، رحیم یار خان سے 8 ٹریفک اسسٹنٹس مانگے گئے ،ڈی جی خان سے 11، مظفر گڑھ 18، لیہ اور راجن پور سے 8، 8 ٹریفک اسسٹنٹ طلب کیے گئے ۔
جھنگ سے 15، ٹوبہ ٹیک سنگھ 11، چنیوٹ سے 6 ٹریفک اسسٹنٹ لاہور آئیں گے،گجرات سے 12، نارووال 9، منڈی بہاؤ الدین سے 7 ٹریفک اسسٹنٹ مانگے گئے،خانیوال ، وہاڑی سے 10، 10، لودھراں 8، جہلم سے 9 ٹریفک اسسٹنٹ طلب کیے گئے ۔
چکوال سے 5، ساہیوال 12، اوکاڑہ اور خوشاب سے 7، 7 ٹریفک اسسٹنٹ طلب کیے گئے ۔سرگودھا سے 12، پاکپتن 6، میانوالی 7، بھکر سے 5 ٹریفک اسسٹنٹ مانگے گئےجبکہ شیخوپورہ سے 18، سیالکوٹ 20، قصور 10، ننکانہ صاحب سے 8 ٹریفک اسسٹنٹ طلب کیے گئے ۔