فاران یامین: شہر میں اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف سپیشل آپریشن جاری ہے.
72گھنٹے کے دوران سٹریٹ کریمینلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،22اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 281 ملزمان گرفتار کئے گئے۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں،ڈولفن سکواڈ نے 147 ریکارڈ یافتہ، 88 عادی مجرمان کو حراست میں لیا گیا،مختلف زیر سماعت مقدمات میں 21 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے،ڈولفن سکواڈ نے متفرق جرائم کے 3 سٹریٹ کریمنلز و ڈاکوؤں کو بھی گرفتار کر لیا۔
ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔