’ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور دنیاوی مفاد سے مقدم ہے‘

’ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور دنیاوی مفاد سے مقدم ہے‘
کیپشن: Army Chief General Asim Munir, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا کہ ہے کہ ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔

 ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت آج نیشنل ایکشن پلان پر غور کرنے کیلئے ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، چاروں صوبوں کے نگراں وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دیگر سیکیورٹی حکام نے بھی شرکت کی۔

 اجلاس میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ’ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔‘

 اجلاس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دہشتگرد ملک و قوم کے دشمن ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔

 ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے پر زور دیا گیا جبکہ غیرملکیوں کے پاکستان سے انخلاء کی حمایت کی گئی۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں صرف پروف آف رجسٹریشن والے افغان مہاجرین سکونت کے اہل ہوں گے اور تمام غیرقانونی غیرملکی شہریوں کی پاکستان سے انخلاء کیلئے ڈیڈ لائن دی جائے گی،  مقررہ ڈیڈ لائن تک انہیں پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر مقرر ڈیڈ لائن تک پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم شہریوں نے پاکستان نہ چھوڑا تو ان کی جائیدادیں قرق کرکے انہیں ملک بدر کردیا جائے گا، ڈیڈ لائن تک ان کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنی جائیدادیں فروخت کرکے پاکستان چھوڑ دیں۔