لالچ دے کر بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

 لالچ دے کر بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی انعامی لاٹری اسکیم کا لالچ دے کر بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان پاکستانی اور بیرون ملک شہریوں کے بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری کر کے رقم ہتھیاتے تھے.

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان آن لائن فنانشل فراڈ لاٹری اسکیم میں ملوث ہیں،انعامی لاٹری اسکیم کا لالچ دے کر بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار،ملزمان پاکستانی اور بیرون ملک شہریوں کے بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری کر کے رقم ہتھیاتے تھے.

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان آن لائن فنانشل فراڈ لاٹری اسکیم میں ملوث ہیں،ملزمان شہریوں کو ہزاروں یوروز،درہم اور پاکستانی روپے میں لاٹری نکلنے کا لالچ دیتے تھے،ملزمان گلشن معمار اور کنیز فاطمہ سوسائٹی گلزار ہجری سے غیر قانونی کال سینٹر چلاتے تھے. 

اس کے علاوہ ملزمان"اسپوف کالز" کے ذریعے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے بینک اکاؤنٹس کا قیمتی ڈیٹا چوری کرتے تھے،چرائے گئے ڈیٹا کو اپنے غلط مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔ملزمان پاکستان اور عرب ممالک کے شہریوں سے فراڈ کردہ رقم انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے منتقل کرتے تھے۔

 ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا مز ید کہنا ہے کہ ملزمان کا 9 رکنی گروہ اب تک متعدد ملکی اور غیر ملکیوں سے فراڈ کر چکا ہے،ایف آئی اے نے گلشن معمار میں واقع غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کیا.گرفتارملزمان میں ذیشان ،بہار علی ،سلمان اور ادریس شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز،لیپ ٹاپ اور دیگر سامان اور ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں. 

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ، گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔